کمٹہ:25؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) سمندرمیں تیرنے گیا کیرلا کا ایک سیاح اچانک غرقآب ہوکر ہلاک ہونے کا واقعہ کمٹہ تعلقہ کے کوڈلے بیچ پر جمعرات کو پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت کیرلا کے وشوناتھ موہن داس (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وشوناتھ اپنے دوستوں کے ساتھ چار دن پہلے سیاحت کے طورپر گوکرن پہنچا تھا۔ پرائیویٹ ریسارٹ میں قیام پذیر سیاحوں نے رات کے اوقات میں کوڈلے بیچ پر تفریح کے لئے چلے گئے۔ جہاں وشوناتھ سمندر میں تیرنے اترا، بتایا گیا ہے کہ اونچی اٹھتی لہروں کی زد میں آکر وہ غرق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گوکرن کے پی ایس آئی نوین نائک اور ان کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا۔گوکرن سرکاری اسپتال میں نعش کاپوسٹ مارٹم کرنے کے بعد خاندان والوں کو سونپی گئی ہے۔